Live Updates

حضرت داتاگنج بخش ؒکے 973ویں سالانہ غسل کی تقریب کا آستانہ عالیہ پر انعقاد٬وزیر اعلیٰ شہباز شریف ٬اسحاق ڈار سمیت دیگر کی شرکت

منگل 11 اکتوبر 2016 17:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) حضرت علی ہجویری المعروف داتاگنج بخش ؒکے 973ویں سالانہ غسل کی تقریب آستانہ عالیہ پر منعقد ہوئی ٬ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ٬چیئرمین امور مذہبی کمیٹی و وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ٬صوبائی وزراء میاں عطا مانیکا ٬ بلال یاسین ٬ترجمان حکومت زعیم قادری ٬ رکن صوبائی اسمبلی ما جد ظہور ٬وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری طارق محمود پا شا ٬سیکرٹری اوقاف نوازش علی ٬ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ٬ ایڈمنسٹریٹر داتا دربار بابر سلطان سمیت زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

دربار کو پانچ من عرق گلاب سے غسل دیا گیا اور بعد ازاں چادر پوشی کی گئی ۔ غسل کے بعد اجتماعی دعا بھی کرائی گئی جس میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعائیںمانگی گئی ۔ اس موقع پر پو لیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ٬ غسل کی تقریب میں داخلے کیلئے خصوصی پاس جا ری کیے گئے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :