ملک کو دیوالیہ ہو نے سے بچا کر کامیابی کی طرف لے کر آئے ٬پاکستان معاشی طورپر ٹیک آف کر نے کی پو زیشن میںہے‘ اسحا ق ڈار

ترقی کی راہ میں آنے والی ہر رکا وٹ دور کریں گے ٬پاکستان کا مستقبل روشن ہے ٬سب کو ملک کی خدمت عبادت سمجھ کر کرنی چاہیی ضرب عضب نے دہشگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اس کے ذریعے دہشتگردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا ہے‘ وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 11 اکتوبر 2016 17:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو دیوالیہ ہو نے سے بچا کر کامیابی کی طرف لے کرآئی ہے ٬ پاکستان ایٹمی قوت ہے انشا اللہ بہت جلدمعاشی قوت بھی بنے گا ٬پاکستان معاشی طورپر ٹیک آف کر نے کی پو زیشن میںہے ٬ ضرب عضب نے دہشگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اس کے ذریعے دہشتگردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار مبارک کو غسل کی تقریب کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلام پیار ٬ محبت اور بھائی چارے کا دین ہے ٬ہمیں برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ٬ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ نے امن کا پیغام دیا اور بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہو نے سے بچا کر کامیابی کی طرف لے گئے ہیں ٬ یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کی معیشت ٹیک آف کرنے کی پو زیشن میں ہے٬ ترقی کی راہ میں آنے والی ہر رکا وٹ دور کریں گے ٬ پا کستان بہت جلد ایک خود مختار اور مضبوط ملک بنے گا٬ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب کو ملک کی خدمت عبادت سمجھ کر کرنی چاہیے۔دہشتگردی پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ٬ ضرب عضب نے دہشگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ٬ ایک انسان پو ری انسانیت کا قاتل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ منفی قوتیں پاکستان کو ترقی کر تا ہو ا نہیں دیکھنا چاہتیں لیکن پا کستان کو نقصان پہنچانے کی سازش کرنے والے عبرت کو پہنچ چکے ہیں ۔