شہدائے کربلا ؓ نے احیائے خلافت کیلئے عظیم قربانی پیش کی٬اسلامی تحریک طلبہ پاکستان

دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے فکر امام حسین ؓ کو زندہ کرنا ہوگا٬مت مسلمہ کو کو شہدائے کربلا ؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے احیائے خلافت کیلئے عملی میدان میں اترنا ہوگا ٬فکر حسینؓ سیمینار سے غلام عباس صدیقی ٬شاہد نذیر کا خطاب

منگل 11 اکتوبر 2016 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) شہدائے کربلا ؓ نے احیائے خلافت کیلئے عظیم قربانی پیش کی ٬دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے امام حسین ؓ کی فکر کو زندہ کرنا ہوگا ٬اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے مرکزی دفتر میں فکر حسین ؓ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ٬سیمینار کی صدارت مرکزی صدر شاہد نذیر نے کی٬ سیمینارسے مرکزی چیئرمین غلام عباس صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کربلا ؓ حق وباطل کا جنگ تھی جسمیں اہل بیت کرام ؓ اور سیدناامام حسین ؓ کو لازوال فتح نصیب ہوئی اگرسیدنا امام حسین ؓ کربلا کے میدان میں قربانی پیش نہ کرتے تو حق وباطل کا فرق مٹ جاتا انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا ؓنے بقائے خلافت کیلئے عظیم قربانی پیش کی ٬امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا ؓکی شہادتوں نے بندوں کے باطل نظام ہائے زندگی اور اللہ کے نظام خلافت کے درمیان ایک حد فاصل قائم کردی جسے قیامت تک ختم نہیں کیا جا سکے گا اسلامی تحریک طلبہ کے رہنماء نے کہا کہ شہدائے کربلاؓ کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ٬امت مسلمہ کو کو شہدائے کربلا ؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے احیائے خلافت کیلئے عملی میدان میں اترنا ہوگا تاکہ کرہٴ ارض سے فتنہ وفساد کا خاتمہ ٬غلبہ ٴ اسلام ممکن ہو سکے ٬فکر حسین ؓ کو زندہ کرکے مسلمان عزت کی زندگی گزار سکتے ہیں ورنہ نہیں ٬انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں یزید کے حمایتیوں کو امت مسلمہ نے کبھی تسلیم نہیں کیا ٬یزید ناکام ہوگیا حسینیت جیت گئی قیامت تک حسینیت کا نام زندہ وجاوید رہے گا ٬اسلامی تحریک طلبہ فکر حسینؓ کو زندہ کرکے شعور٬نظریاتی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے ٬سیمینار میں ترجمان تحریک محمد عدنان٬سوشل میڈیا انچارج ملک قدیر ویگر رہنماؤں و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :