ْ ہنگو میں یوم عاشورہ کے جلوس اور دیگر مجالس کے تحفظ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

موبائل سروس معطل ٬جلوس کے روٹس پر قناتیں لگاکربندکردیاگیا لگااونچے مقامات اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر فورسز نے مورچے بنالئے

منگل 11 اکتوبر 2016 17:49

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) ہنگو میں یوم عاشورہ کے جلوس اور دیگر مجالس کے تحفظ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ٬موبائل سروس معطل ٬کاروباری مراکز بند ٬اڈے سنسان ٬جلوس کی روٹس پر قنات لگا دئے گئے ۔اونچے مقامات اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر فورسز نے مورچے بنالئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنگو میں یوم عاشورہ کے موقع پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ہنگو دا خل ہونے والے تمام راستوں کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیئے بند کردیے گئے ہیں شہر بھر میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے مسلح دستے گشت کررہے ہیںتمام امام بارگاہوں اونچے مقامات دوکانوں کے چھتوں اور پہاڑوں کے چوٹیوں پر فورسز کے مسلح دستے تعنات کیے گئے ہیں پورے شہر میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور اڈے سنسان پڑے ہیں سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے جبکہ اہل سنت اور اہل تشیع مشران پر مشتمل امن کمیٹی کے ممبران ڈپٹی کمشنر آفس میں بیٹھ کر امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے صورت حال کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے جوان چوکس کھڑے ہیں ہنگو کو چاروں طرف سے سیل کیا گیا ہے تا کہ یوم عاشورہ خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :