واقعہ کربلاحق وصداقت کے لئے جینے اور مرنے کا درس دیتا ہے٬زبیر فارو ق خان

امام حسین ؓکی جدوجہد نظام باطل کے مقابلے میں سینہ سپر ہونے کاقابل تقلید نمونہ ہے٬گو لڑہ میںشہادت حُسین کا نفرنس سے خطاب

منگل 11 اکتوبر 2016 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ شہادت امام حسینؓ صبر واستقامت اورعزم مسمم کا اعلیٰ نمونہ ہے۔واقعہ کربلاحق وصداقت کے لئے جینے اور مرنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم واستبداد کے آگے مصلحت و مفادات کے بجائے عقیدے کی پختگی اور صبر استقامت کی جو روشن مثال پیش کی وہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہادت امام حُسین کے حوالے سے منعقدہ پرو گرام سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔زبیر فارو ق خان نے کہا شہادت امام حسین مظلوموںکو ظالمانہ نظام کے خاتمے اور ظلم و جبرکے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے۔بنگلہ دیش ہو یا کشمیر٬مصر ہو یا فلسطین دنیا بھر میںآج بھی راہ حق کے متوالے اسوہ شبیریؓ پر عمل کرتے ہو ئے ظالمانہ نظام کے خلاف دین حق کی سربلندی و تحفظ کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ معرکہ کربلاوشہادت امام حسینؑ نظام باطل کے آگے سر اٹھاکر جینے کا پیغام اور حوصلہ عطا کرتے ہیں۔ حضرت امام حسینؓ کی جدوجہد نظام باطل کے مقابلے میں سینہ سپر ہونے کاقابل تقلید نمونہ ہے جو آج بھی اپنی بے مثال قربانی٬شجاعت٬جرء ات واستقامت کے ساتھ زندہ جاوید ہے۔