جماعت اسلامی کے اضاخیل اجتماع عام میں پندرہ ہزار علماء و مشائخ شرکت کریں گے٬عبدالاکبرچترالی

منگل 11 اکتوبر 2016 17:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) صدر جمعیت علماء مولانا عبدالاکبرچترالی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے اضاخیل اجتماع عام میں پندرہ ہزار علماء و مشائخ شرکت کریں گے ۔ عبدالااکبر چترالی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کے علماء اور مشائخ کو دعوت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا 22٬ 23 اکتوبر کو ہونے والا اجتماع عام دور رس نتائج کا حامل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2018کے عام انتخابات کے مہم کا آغاز ہوگیا ہے اور اس سے ملنے والے ثمرات کی پیش نظر ملک جدید اسلامی اور فلاحی ریاستی نظام کیلئے راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی اس پلیٹ فارم سے فروعی واختلافی مسائل سے اجتناب حاصل ہو گیاور تمام مسالک کے علماء و مشائخ کو اصولوں پر متحد کرنے اور ملک کو جدید فلاحی ریاست بنانے میں بنیادی کردارادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی امت مسلم ایک نمائندہ جماعت ہے اور ملک میں احیائے اسلام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :