جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں پاکستان کی خارجہ اور داخلہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے٬ میاں افتخار حسین
ہمیں ایسا سی پیک بالکل منظور نہیں جس میں ہمارے حقوق سلب کیے گئے ہوں ٬صوبائی خودمختاری کے حصول کو ممکن بنانے کا کریڈٹ اے این پی کو جاتا ہے٬سیکرٹری جنرل عوامی نیشنل پارٹی
منگل 11 اکتوبر 2016 17:33
(جاری ہے)
اجلاس میں یونین کونسل کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین ٬ ارباب طاہر خان ٬ رضاء اللہ ایڈوکیٹ ٬ عالمگیر خلیل ٬ ابرار خلیل اور پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس سے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین خوشد ل خان ایڈوکیٹ اور سابق ایم پی اے عالم گیر خلیل نے بھی خطاب کیا۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہم باچا خان کے پیروکار ہیں عدم تشدد پر ایمان کی حد تک یقین رکھتے ہیں۔جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں پاکستان کی خارجہ اور داخلہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے لہٰذا حکمرانوں کو چاہیے کہ داخلہ اور خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کیلئے تمام جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ پختون قوم کی نظریں اے این پی پر مرکوز ہیں کیونکہ 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جو وعدے کیے تھے اُن وعدوں کو بھلا کر حکمرانی کے مزے لوٹ رہے ہیں اور عوام کو بے یار و مدد گار چھوڑ کر تخت لاہور اور تخت اسلام آباد کیلئے لڑ رہے ہیں۔ اُنہوں نے سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اے پی سی کے اپنے اعلان پر بھی عمل نہیں کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ فاٹا پختونخوا اور بلوچستان کے عوام اور سیاسی حلقوں میں بداعتمادی اور بے چینی پھیل گئی اور اے این پی کو مجبوراً احتجاج کا راستہ اپنانا پڑا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرے اور سی پیک کا منصوبہ بھی تکمیل کو پہنچ جائے تاہم ہمیں ایسا سی پیک بالکل منظور نہیں جس میں ہمارے حقوق سلب کیے گئے ہوں اور صرف پنجاب کو نوازا گیا ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ اب تو صوبے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بھی کھلے عام کہہ چکے ہیں کہ مغربی روٹ کا کوئی وجود نہیں ہے اور یہ کہ ان کو جھوٹ بولا گیا تھا۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ وزیر اعظم اپنا وہ وعدہ پورا کرے جو اُنہوں نے اے پی سی کے بعد قوم کے سامنے کیا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی تمام توجہ پنجاب پر مرکوز ہے جبکہ ہمارے صوبے کی حکمران پارٹی کو دھرنوں سے فرصت نہیں ہے۔ اُنہوں نے اس موقع پر نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کرنے اور پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام کیلئے ہمارا موقف پہلے سے واضح تھا کہ جب تک صوبوں کو خودمختاری نہیں دی جاتی تو ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا یہ کریڈٹ اے این پی کو جاتا ہے کہ اُس نے گزشتہ دور حکومت میں صوبائی خودمختاری کا حصول ممکن بنایا اور تمام صوبوں کو صوبائی خودمختاری مل گئی۔ اُنہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی بدولت پختونوں کو اپنی قدیم اور تاریخی شناخت خیبر پختونخوا کی شکل میں مل گئی۔ اُنہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں صوبے میں تعلیمی اور تعمیری انقلاب کی بنیاد رکھی ہے ۔ قیام پاکستان سے لیکر موجودہ دور تک کسی بھی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں اتنا کام نہیں کیا جتنا اے این پی نے کر کے دکھایا۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے کیساتھ جڑا ہوا ہے خوشحال اور ترقی یافتہ افغانستان پاکستان کے حق میں ہے اور اسی طرح پاکستان کا امن ترقی اور خوشحالی افغانستان کے حق میں ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.