سینٹر عبدالرحمن ملک کابھارت کے اسیر کشمیری رہنماء یاسین ملک کے رہائی کیلئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کوخط ارسال

منگل 11 اکتوبر 2016 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) سابق وفاقی وزیرداخلہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر عبدالرحمن ملک نے بھارت کے اسیر کشمیری رہنما یاسین ملک کے رہائی کیلئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کوخط ارسال کیا ہے۔

(جاری ہے)

یواین ہیومن رائٹس کمیشن کے نام خط میں سنیٹرعبدالرحمن ملک نے کہاہے کہ یاسین ملک کی رہائی کیلئے فوری کوششیں کی جائیں ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یاسین ملک سے ملاقات کیلئے یو این ٹیم تشکیل دی جائے اور اسیر کشمیر رہنما کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کیا جائے ۔سینیٹر عبدالرحمن ملک نے اپنے خط میں کہا ہے کہ گرفتار رہنما یاسین ملک کو تشدد کا نشانہ بنانا اقوام متحدہ کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے٬ یو این کی خاموشی یاسین ملک کی جان لے سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :