کراچی٬شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق٬ 3 زخمی ہوگئی

گزشتہ دنوں گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا جواد رضا بھی دوران علاج دم توڑگیا

منگل 11 اکتوبر 2016 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے٬ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سگے بھائی بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گلشن اقبال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا جواد رضا بھی دوران علاج دم توڑگیا دو روز قبل مقتول کے والد بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے تھے٬ جس میں جواد رضا زخمی ہوگیاتھاجومنگل کو دوران علاج دم توڑگیا۔

دوسری جانب پاک کالونی میں بھتہ نہ دینے پر لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ٬ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں سگے بھائی ہے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شہباز اور زخمی کی محسن کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔دھر اولڈ سٹی ایریا میں کے ایم سے ورک شاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے اسلم نامی شخص جاں بحق ہوا۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے جبکہ گارڈن فوارہ چوک اور میراں ناکہ کے قریب فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔جنہیں طبی امدادکے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔