کراچی سے شاہ نورانی جانیوالی بس کوحادثہ٬ تین زائرین جاں بحق٬ 20سے زائد زخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) کراچی سے شاہ نورانی جانے والی زائرین کی بس حب میں ویراب ندی کے قریب الٹ گئی٬ جس کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق جبکہ 20سی زائدزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویزذرائع کے مطابق ویراب ندی کے قریب شاہ نورانی جانے والی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے٬ جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔