آرٹیکل 6 کے الفاظ قرارداد میں شامل کرنے کے مجرم ہیں٬خالد مقبول

ہمارے سیاسی دفاترہمیں واپس کر دیئے جائیں٬ 35سال تک متحدہ بانی سے ہماری وابستگی رہی ہے٬ رہنما ایم کیوایم پاکستان

منگل 11 اکتوبر 2016 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ممبراور قومی اسمبلی کے رکن خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آرٹیکل6کے الفاظ قراردادمیں شامل ہوناہماری کوتاہی تھی ٬پاکستان کی کسی بھی جماعت نے ایسا قدم نہیں اٹھایا جو ہم نے اٹھایا۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویو میں خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم کسی کے خلاف بھی آرٹیکل6کے تحت کارروائی نہیں چاہتے٬ہماری قرارداددوسری جماعتوں کی قراردادکے ساتھ شامل ہو گئی تھی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے سیاسی دفاترہمیں واپس کر دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ 35سال تک متحدہ بانی سے ہماری وابستگی رہی ہی22اگست سے پہلے ہم بہت سی چیزوں کادفاع کرتے رہے ہیں۔