کسی بھی قسم کی دہشت گردی سے نمٹے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں٬ جلوس اور مجالس میں شرکت کرنے والے خود کو محفوظ سمجھیں۔ ڈی جی رینجرز

منگل 11 اکتوبر 2016 17:32

کراچی ۔ اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی سے نمٹے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں٬ جلوس اور مجالس میں شرکت کرنے والے خود کو محفوظ سمجھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ایم اے جناح روڈ اور جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس٬ رینجرز اور پاک فوج کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور صوبہ بھر میں قیام امن کے لئے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل آزادی ہے اور مجالس٬ جلوس میں شرکت کرنے والے خود کو محفوظ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مقاصد پورے نہیں ہونے دیں گے اور کراچی کی رونقیں بحال کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :