لاہورہائیکورٹ نے شوگرمل کی منتقلی کیس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا

عدالت نے شوگرملزکی دوسرے اضلاع میں منتقلی کے نوٹیفکیشن کوکالعدم قراردیدیا۔عدالتی فیصلہ40صفحات پر مشتمل ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 اکتوبر 2016 17:19

لاہورہائیکورٹ نے شوگرمل کی منتقلی کیس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر2016ء):لاہورہائیکورٹ نے شوگرمل کی منتقلی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیاہے،جس میں عدالت نے شوگرملز کی دوسرے اضلاع میں منتقلی کے نوٹیفکیشن کوکالعدم قراردیدیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل جہانگیرترین کی شوگرملزجے ڈی ڈبلیواوردیگرشوگر ملزمالکان کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ سنا دیاہے،عدالت کا تحریری فیصلہ 40صفحات پر مشتمل ہے۔

لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے شوگرملزمالکان کی ایسی تمام درخواستوں کو منظورکرلیا،جن میں شریف فیملی کی ملکیت شوگرملزکی منتقلی کے اقدام کو چیلنج کیا گیاتھا۔عدالت نے شوگرملز کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع منقتلی کو غیرقانونی قراردیدیا جبکہ دوسرے ضلع منتقل ہونے والی شوگرملزکو نئی جگہ پرکام کرنے سے روک دیا۔