جبرو استبدادی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا کردارِحسینی ہے٬ علامہ شاہ عبد الحق

شہدائے کر بلاکی قربانیاں اسلام کی سربلندی کا نمونہ ہیں٬ اہلبیت کے کردار کو مشعل راہ بنا یا جائے٬شب ِ عاشور کی محا فل سے علما کا خطاب

منگل 11 اکتوبر 2016 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے نامزد امیر صاحبزادہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ جبرو استبدادی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا کردارِحسینی کی دلیل ہے٬ تاریخ اسلام میں شہدائے کر بلاکی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور ظلم کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہیں۔امام حسین ص نے سیاسی مصلحتوں کو روندتے ہوئے وقت کے ظالم حکمراں کی اطاعت سے انکار کر کے جرات و شجاعت کی مثال قائم کی ۔

آپ نے دین کی حفاظت کیلئے سب کچھ قربان کر کے اعلیٰ مقام حاصل کیا جو رہتی دنیا تک انسا نیت کو جبرو استبداد کے خلاف جہا د کا درس دیتا رہے گا ۔ انہو ں نے یہ بات جامع میمن مسجد نزد جیل چورنگی پر محرم الحرام شبِ عاشور کے اجتماع سے خطاب میں کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی حنیف طیب٬عبد الحفیظ معارفی٬مفتی رفیق عباسی٬رئیس قادری٬مناف الانہ٬احمد رضا طیب بھی شریک تھے۔

کھارادر میمن مسجد میں محفل ذکر حسینؓ سے خطاب میں علامہ مظہر الحق شاہ نے کہاکہ حضرت امام حسین ص نے یزید کی بیعت سے انکار کرکے دین مصطفی ا کی اشاعت کے لئے شہادت کو فوقیت دی اور راہِ حق میں جانوں کا نذرانہ دے کر ظالم کے سامنے سینہ سپر ہونے کا سبق دیا ۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا واقعہ کربلا ظالم و جابر قوتو ں کے خلاف ڈٹ جا نے کا درس دیتا رہے گا۔

دریں اثنا شہر بھر میں محرم الحرام کی محافل سے جامع گلزار حبیب سا ئٹ میں مولانا خلیل الرحمان چشتی٬ مسجد خلفائے راشدین گلشن اقبال میںمو لانا کامر ان قادری ٬ فاروقی مسجد گلبہار میں عبد الحفیظ معا رفی ٬جا مع مسجد غو ث الاعظم بلد یہ ٹا و ن میں مو لانا ناصر خا ن قادری ٬زینب مسجدحید رآباد کالونی میں مولا نا محمد الطا ف قادری ٬جامعہ غوثیہ بن قاسم میں مولانا عبد القادر شیرازی٬فیضان مصطفی مسجد سرجانی میں فخر الحسن شاہ٬ پا ن منڈی نانک واڑہ میں مو لانا شوکت حسین سیا لو ی ٬کورنگی صدیقیہ مسجد میں مولانا جمیل امینی٬ الف مسجد کھارادر میں مولانا عزیز الحق حقانی ٬ اقصیٰ مسجد کھو کھراپار ملیر میں اظہر خان قادری ٬مدینہ مسجد گلبرگ میں محب الرحمان محمدی ٬نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معر کہ کر بلا میںسید الشہداء حضرت امام حسین ؓنے عزم و استقامت اور اتباع رسول اکے ذریعے حق و صداقت کے عًلم کو بلند کیا ۔

مقررین نے کہا کہ ضرورت اس با ت کی ہے کہ اہل بیت کے کردار کو مشعل راہ بنا کر ذاتی مفادات سے کنا رہ کشی کر تے ہوئے محبت و رواداری کو کو فروغ دے کر اسلام کی حقیقی تعلیما ت کو اجا گر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :