جنوبی ایشیا کے بہترین وزیر خزانہ قرار دیے جانے پر اسحق ڈار کوسائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن کی مبارک باد

اسحا ق ڈارکی کاوشوں کا اعتراف ملکی معیشت کے لیے بھی نیک شگون ہے٬مہتاب الدین چائولہ٬جمشید چاندی والا اور دیگرعہدیداران

منگل 11 اکتوبر 2016 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء)سائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سرپرست مہتاب الدین چائولہ ٬ صدرجمشیداحمدچاندی والا٬ سینئر نائب صدر سلطان صلاح الدین چشتی اور نائب صدرخواجہ خرم شہزاد نے برطانوی ادارے کی جانب سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو 2016کے لیے جنوبی ایشیا کا بہترین وزیر خارجہ قرار دیے جانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

سائٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ عالمی ادارے کی جانب سے وزیر خزانہ کی صلاحیتوں کا اعتراف نہ صرف پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے معاشی استحکام کے حوالے سے ا ن کی کاوشوں کا اعتراف ملکی معیشت کے لیے بھی نیک شگون ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اعزاز دینے والے ادارے کی جانب سے یہ اعتراف بھی کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مشکل مالیاتی صورت حال کے باوجود پاکستانی مارکیٹ میں استحکام پیدا ہورہا ہے ٬ ان بہتر ہوتی ہوئے حالات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔