کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گی

منگل 11 اکتوبر 2016 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) سندھ میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں محرم الحرام کی وجہ سے تبدیلی کردی گئی ہے٬ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن آج(بدھ)بند نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ محرم الحرام میں عوام کو سہولت دینے کی وجہ سے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے٬اب بدھ کو شیڈول کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشن بند نہیں ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق بدھ کو سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے اور اب صرف جمعہ کو سی این جی اسٹیشن صبح آٹھ بجے چوبیس گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ گیس گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے سی این جی اسٹیشن کی بندش کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :