گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں جتنا اضافہ مانگا تھا٬ اتنا اضافہ کیانہیں گیا٬ چیئرپرسن اوگرا

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کمپنیوں سے کہاگیاہے کہ وہ لائن لاسز میں کمی لا کراپنے نقصانات پورے کریں٬ عظمی عادل

منگل 11 اکتوبر 2016 17:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) چیرپرسن اوگراعظمی عادل نے کہاہے کہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں جتنا اضافہ مانگا تھا٬ اتنا اضافہ کیانہیں گیا٬ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کمپنیوں سے کہاگیاہے کہ وہ لائن لاسز میں کمی لا کراپنے نقصانات پورے کریں۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویوں میں عظمی عادل نے بتایاکہ اوگرا بطور ریگولیٹری اتھارٹی کوشش کرتا ہے کہ صارفین پر گیس ٹیرف کا بوجھ کم سے کم ڈالا جائے٬ گیس کے نرخوں میں حالیہ 36 فی صد اضافہ اس اسیکم ہے٬جو گیس کمپنیوں نے تجویز کیاتھا۔

چیرپرسن اوگرا نے کہاکہ سوئی سدر ن اور سوئی ناردرن کا ترسیلی نظام الگ کرنے اور کمپنیاں بنا کر ڈسٹری بیوشن اورریکوری کاسسٹم الگ بنانے کا جائزہ لیاجارہاہے تاکہ صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکیں٬جبکہ گیس کمپنیوں پریہ زور بھی دیا گیاہے کہ اوور بلنگ سمیت دیگر مسائل پر توجہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :