آئی جی سندھ کانویں محرم کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ
مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے نویں محرم سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیاگیا
منگل 11 اکتوبر 2016 17:16
(جاری ہے)
آئی جی سندھ کو بتایا گیا کہ محرم سیکیورٹی منصوبے کے مطابق ایس ایس پیز, ایس پیز, ایس ڈی پی اوز, سمیت خواتین پولیس افسران واہلکاروں کو خصوصی ذمہ داریوں پر مامور کرنے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں موبائلز, موٹرسائیکلز, اور بکتربند گاڑیوں پر سوار افسران وجوان بھی پیٹرولنگ کے مجموعی اقدامات کو ٹھوس اور مربوط بنارہے ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق امام بارگاہوں,مجالس,وعظ کے مقامات,جلوسوں کی اجتماع گاہوں وگذرگاہوں پر غیرمعمولی حفاظتی اقدامات کے ضمن میں ہرقسم کی پارکنگ ممنوع رکھنے کے ساتھ ساتھ مختص کردہ پارکنگ ایریاز میں باوردی اور سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتیوں کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نشترپارک کے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹس کے علاوہ میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے شرکائُ کی فزیکل سرچنگ کو منتظمین کے تعاون سے یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ یہی اقدامات حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کے لیے بھی اٹھائے جارہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے سیکیورٹی اقدامات کی براہ راست مانیٹرنگ سمیت مرکزی مجالس اور جلوس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے ۔آئی جی سندھ نے پولیس کوہدایات جاری کیں کہ محرم کنٹی جینسی پلان پرعمل درآمدکوم$ثربناتے ہوئے دفعہ144کے تحت عائدپابندیوں کے ضمن میں غیرجانبدارانہ کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے تھانہ جات کی سطح پر موبائل, موٹرسائیکل اور پیدل گشت سمیت پکٹنگ اور رینڈم اسنیپ چیکنگ کے عمل کو بھی انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.