وزیراعلیٰ سندھ کا آئی جی اور چیف سیکرٹری سندھ کو فون ٬محرم الحرام کے جلوس کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

سیکورٹی پر نظر رکھنے کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ز کا باقاعدہ استعمال کیا جائے٬صرف مانٹیرنگ کافی نہیں ہے٬سید مراد علی شاہ

منگل 11 اکتوبر 2016 17:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری سندھ محمدصدیق میمن اور آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنوخواجہ کو فون کیااورمحرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی سے متعلق معلومات پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے فون پر رابطہ کیا ۔

محرم الحرام کے جلوس کی سیکورٹی سے متعلق معلومات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے آئی جی سندھ سے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں پولیس کی تعیناتی ٬ مانیٹرنگ اور انٹیلی جنس رپورٹ لیتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ تمام ڈی آئی جیز کے ذریعے نگرانی کریں اور رپورٹ دیتے رہیں ۔وزیر اعلی سندھ نے چیف سیکرٹری سے کہا کہ وہ تمام کمشنرز سے رابطے رکھیں اور ضلعی کنٹرول رومز کی رپورٹ پر نظر رکھیں ۔وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ سیکورٹی پر نظر رکھنے کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ز کا باقاعدہ استعمال کیا جائے۔صرف مانٹیرنگ کافی نہیں ہے۔ ضروری ہدایات بھی جاری کی جائیں اور پولیس موبائلز ٬ وین کا بھر پور استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :