ملگری استاذان اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی٬مقررین

این ٹی ایس کے حوالے سے جدوجہد جارہ رہے گی اساتذہ جلد خوشخبری سنیں گے ٬اجلاس سے خطاب

منگل 11 اکتوبر 2016 17:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء)ملگری استاذان پختونخوا کا صوبائی اجلاس باچا خان مرکز میں منعقد ہوا جس میں صوبائی سرپرست اعلیٰ اسلام الدین خان صوبائی صدر امجد علی خان ترکئی٬ جنرل سیکرٹری وارث خان خلیل ٬ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم بٹکزئی سینئر نائب صدر گوہر خان سیکرٹری ثقافت سرتاج خان سمیت صوابی سے صدر گل ولی خان٬ ہری پور سے اختر نواز خان جبکہ دیگر اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور صوبائی ضلعی عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سروس سٹرکچر کو ہر صورت بحال رکھ کر ٹائم سکیل لیں گے اور ہر قسم کے حالات میں ملگری استاذان اساتذہ کرام کے حقوق کی جنگ لڑے گی٬ اجلاس میں کہا گیا کہ ایک اتفاقیہ رخصت کا ظالمانہ حکم ہر گز قبول نہیں ہو گا٬ NTS کو ریگولائز کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے جائے گی اور NTSکے حوالے سے اساتذہ کرام بہت جلد خوشخبری سنیں گے۔