بھارت کی ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی اور فوجی جوانوں کی شہادت اور کشمیر میں بھارتی جا رحیت پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ٬مولانا قاری شبیر احمد عثمانی

حکومت بھارت کو منہ توڑ جواب دے٬ بھارت سفیر کو ملک بدر کیا جائے تاکہ آئندہ بھارت کو ئی ایسی جسارت نہ کر سکے٬بیان

منگل 11 اکتوبر 2016 17:31

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیرمرکز ختم نبوت چناب نگر کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی اور فوجی جوانوں کی شہادت اور کشمیر میں بھارتی جا رحیت پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے بھارتی جارحیت کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ بھارت کو منہ توڑ جواب دے اور بھارت سفیر کو ملک بدر کیا جائے تاکہ آئندہ بھارت کو ئی ایسی جسارت نہ کر سکے ٬انہوں نے کہا کہ بھارت ایک عرصہ سے مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے کبھی غیر اعلانیہ طور پر پانی چھوڑ کر پاکستان کو سیلاب کے عذاب میں مبتلا کر دیا جا تا ہے تو کبھی بھارت اپنی جارحیت پر معصوم لو گوں کو لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے شہید کر دیتا ہے بے گناہ افراد کو شہید کرنے بعد بھی اقوام متحدہ و دیگر امن کے ادارے خاموش ہیں ہم بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور نہتے افراد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ بھارت کو منہ توڑ جواب دے اور احتجاجاًبھارت سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور بھارت کو بھیانک نتائج سے بھی خبر دار کیا جائے ٬ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس کی مثال ایک مسجد کی طرح ہے پاکستان کی سالمیت اور حفاظت کیلئے ہم اپنے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے لیکن اپنے ملک پر کسی صورت آنچ نہیں دیں گے ٬انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہم جواب دینا جانتے ہیں ہما رے صبر کو ہما ری کمزوری نہ سمجھا جا ئے بھارت اپنی اوقات میں رہے اور لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں سے باز آجائے ٬ ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ طے شدہ منصوبہ مندی کے تحت پاکستان کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشیں ہو رہی ہیں پاکستان ایٹمی قوت ہے ہمیں کسی صورت دشمن کے سامنے کمزوری نہیں دکھانی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :