چنیوٹ٬پہاڑی پر کام کرتے ہوئے تین مزدور گر کر جاں بحق

منگل 11 اکتوبر 2016 17:31

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) پہاڑی پر کام کرتے ہوئے تین مزدور گر کر جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق چناب نگر کے علاقہ میں پہاڑی پر کام کرنے والے تین مزدور رحمت اللہ٬ سارنگ اور بختاور گر کر شدید زخمی ہو گئے جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

متعلقہ عنوان :