شورکوٹ چھائونی ٬نہر گوگیرہ برانچ کی غیر اعلانیہ اور بغیر شیڈول بندش پر کسانوں کا شدید احتجاج

منگل 11 اکتوبر 2016 17:30

شورکوٹ چھائونی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) نہر گوگیرہ برانچ کی غیر اعلانیہ اور بغیر شیڈول بندش پر کسانوں کا شدید احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاؤنی کے نواحی گاؤں چکنمبر328,327,326,325,324گ ب سمیت گردونواح کے کسانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نہر گوگیرہ برانچ کی غیر اعلانیہ اور بغیر شیڈول بندش سے کپاس٬مکئی٬کماد اور دیگر فصلوں کی کاشت شدید متاثرہو گی جبکہ برسیم٬اور سبزیوں٬لہسن٬گندم کی بوائی بھی تاخیر کا شکار ہوگیاس موقع پر کسانوں کا کہنا تھا کہ حکومت کسان کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہے جبکہ کسان زندگی کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں موجودہ حکومت کسانوں کا معاشی قتل بند کرے تاکہ کسانوں کی فصلیں پانی کیوجہ سے متاثر ہونے سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :