شورکو ٹ چھائونی ٬مشترکہ سرچ آپریشن ٬گھر گھر تلاشی ٬ گھر والوں اور کرایہ داروں کے مکمل کوائف چیک کئے ئے

ایک شخص سے ناجائزاسلحہ برآمد٬مقدمہ درج

منگل 11 اکتوبر 2016 17:30

شورکوٹ چھاؤنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) شورکوٹ چھاؤنی کے نواح میں پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاؤنی کے نواحی علاقہ رکھ ککی نو اور نواں چک میں SHOتھانہ کینٹ ملک ثناء اللہ کی سرپرستی میں پولیس اور حساس اداروںنے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور گھر والوں اور کرایہ داروں کے مکمل کوائف چیک کئے ۔جبکہ تلاشی کے دوران ایک شخص خالد ولد کرم دین قوم جٹ سے ناجائز اسلحہ30بور پسٹل برآمد ہوا جس کیخلاف زیر دفعہAO13/20/65کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :