مندرہ٬کیری ڈبے کے حادثے میں چار افراد جاںبحق

منگل 11 اکتوبر 2016 17:20

مندرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) رحیم یار خان کے قریب کیری ڈبے کو پیش آنیوالے حادثے میں میں ڈرائیور سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے جن میں دو افرادسائیں فیاض اور محمد عامر کا تعلق مندرہ کے نواحی گائوں موہڑہ مندو سے تھا جبکہ دیگر دو افراد کا تعلق گو جر خان سے تھا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سوموار کوہی 6 افراد پر مشتمل یہ قافلہ سہون شریف جا رہا تھا کہ کیر ی ڈبہ رحیم یار خان کے قریب درخت سے ٹکرانے سے حادثے کا شکار ہو گیا اطلاع ملتے ہی پوری گائو ں میں کہرام مچ گیا ۔محمد عامر نے سوگوارن میں دو بچیاں اور ایک ڈیڑھ سالہ بیٹا چھوڑا ہے ۔