حیدر آباد ٹائون٬ ڈبل سواری پر پابندی٬ درجنوں موٹر سائیکل سوار تھانہ پہنچ گئے٬ پولیس کی چاندی

منگل 11 اکتوبر 2016 17:20

حیدر آباد ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی٬ درجنوں موٹر سائیکل سوار تھانہ پہنچ گئے٬ پولیس کی چاندی لگ گئی٬ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی حکومت کی طرف سے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کے بعد سرگودھا اور گردونواح میں ٹریفک پولیس اور تھانوں کی پولیس کے ناکوں پر موجود اہلکاروں نے اس کی آڑ میں شہریوں کو دن بھر پریشان کیا٬ ٹریفک پولیس نے درجنوں موٹر سائیکل پکڑ کر ان کے چالان کرتے ہوئے بند کر دیا٬ جبکہ کئی تھانوں میں بھی ڈبل سواری پر بند کیا گیا٬ جس پر انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :