محکمہ پولیس کی کارکردگی اور تھانوں کے ریکارڈ کی چھان بین کیلئے پنجاب بھر کے ریجنز میں ایس پی انسپکشن اینڈ ڈسپلن تعینات

منگل 11 اکتوبر 2016 17:20

حیدر آباد ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) صوبہ بھر میں محکمہ پولیس کی کارکردگی اور تھانوں کے ریکارڈ کی چھان بین کے لئے پنجاب بھر کے ریجنز میں ایس پی انسپکشن اینڈ ڈسپلن تعینات کر دیئے گئے٬ ٹریفک پولیس کے دفاتر ختم ہونے کے بعد دفتری سٹاف کو ان ایس پیز کے ماتحت کر دیا جائے گا۔ سرگودھا سمیت 8 ریجنز میں نئے ایس پیز تعینات کر دیئے گے٬ آئی جی پولیس پنجاب کی طرف سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا٬ جس میں چوہدری ممتاز احمد دیو کو سرگودھا ریجن٬ انعام وحید کو لاہور٬ احمد نواز کو شیخوپورہ٬ سکندر حیات کو راولپنڈی٬ محبوب رشید کو فیصل آباد ریجن٬ کیپٹن ریٹائرڈ مقصود احمد کو ملتان ریجن٬ گوہر مشتاق بھٹہ کو بہائوالپور٬ کیپٹن (ر) امیر سعود کو ساہیوال ریجن اور سجاد حسین کو ڈی جی خان ریجن میں تعینات کر کے چارج دے دیا گیا ہے٬ پولیس ذرائع کے مطابق ان نئے عہدوں پر ایس پیز کو اضافی چارج دیا گیا ہے٬ پولیس ذرائع کے مطابق اس کا مقصد پولیس کے دفاتر٬ پٹرولنگ پولیس٬ ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کے تھانوں کی کارکردگی کو بہتر کرنا ہے اور ریکارڈ کی چھان بین کر کے نقائص سے آئی جی پنجاب کو آگاہ کرنا ہے اور محکمہ پولیس کے افسران کے خلاف انکوائریاں بھی ایس پیز انسپکشن اینڈ ڈسپلن ہی کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کے لئے وہ آفس بھی قائم رہیں گے جو حال ہی میں ٹریفک پولیس کے ریجن سطح پر ختم کیے جانے والے ایس پی ٹریفک کے عہدہ کے دفاتر تھے اور ان دفاتر کا عملہ انہی دفاتر میں تین ایس پیز کے ماتحت رہ کر کام کرے گا۔ اس میں ایک ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور دو انسپکٹر پولیس کی آسامیاں بھی پیدا کر کے انہیں تعینات کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :