پنجاب کے متعدد اضلاع میں ڈی پی اوز کی اکھاڑ پچھاڑ

نئے ڈی پی اوز تعینات کرنے کیلئے ایس ایس پی عہدہ کے افسران کے انٹر ویوز

منگل 11 اکتوبر 2016 17:20

حیدر آباد ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) پنجاب کے متعدد اضلاع میں ڈی پی اوز کی اکھاڑ پچھاڑ نئے ڈی پی اوز تعینات کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایس ایس پی عہدہ کے افسران کے انٹر ویوز کر لیے٬ بتایا جاتا ہے کہ 13 اکتوبر کے بعد صوبہ پنجاب میں کئی ایسے اضلاع جن میں تعینات ڈی پی اوز سے موجودہ حکومت مطمئن نہیں ان سمیت کئی اضلاع میں نئے ڈی پی اوز تعینات کیے جا رہے ہیں٬ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے 18 پولیس افسران کے انٹر ویو کیے ہیں٬ جن کو ڈی پی اوز تعینات کیا جا سکتا ہے٬ انٹر ویوز میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب٬ ہوم سیکرٹری پنجاب٬ آئی جی پولیس پنجاب اور پرنسپل سیکرٹری تو سی ایم موجود تھے٬ ڈی پی اوز کے تقرر کے لئے جن افسران کو انٹر ویو کے لئے طلب کیا گیا ان میں ایس پی پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا چوہدری ممتاز احمد دیو٬ اظہر اکرم٬ چوہدری مبشر احمد میکن٬ گوہر مشتاق بھٹہ سمیت دیگر افسران شامل ہیں٬ ذرائع کے مطابق عاشورہ محرم کے اختتام کے بعد ان افسران کو ڈی پی اوز تعینات کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بعض ڈی پی اوز اور ایس پی عہدہ کے افسران کی خدمات پنجاب سے وفاقی حکومت کے سپرد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :