پنجاب حکومت کی کینبٹ کمیٹی نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا٬سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

منگل 11 اکتوبر 2016 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء) محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے بنائی گئی پنجاب حکومت کی کینبٹ کمیٹی نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

کیبنٹ کمیٹی میں وزیر قانون رانا ثنا اللہ٬ ہوم سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان٬ آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا ٬ کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل٬ سی سی پی او لاہورامین وینس٬ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف ٬ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان شامل تھے۔ جنہوں نے روٹ پر لگائے گئے واک تھروگیٹس سے گذر کر ان گیٹس کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔(سعید)

متعلقہ عنوان :