Live Updates

مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کا نصاب اور استاد ایک ہے٬ نواز شریف اور عمران خان دونوں پارلیمنٹ کو بے توقیر کر رہے ہیں

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی کابیان

منگل 11 اکتوبر 2016 17:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کا نصاب اور استاد ایک ہے۔ نواز شریف اور عمران خان دونوں پارلیمنٹ کو بے توقیر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ہماری قائد محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور ہزاروں کارکنوں نے جمہوریت اورآئین کی خاطر آگ اور خون کے دریا عبور کئے۔

پیپلزپارٹی کے جیالوں کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے جمہوریت بحال ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے 1973 کے آئین کو اصل شکل میں بحال کرکے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا اور ریاست کے ہر ادارے کی ساکھ بحال کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کسی کو بھی پارلیمنٹ کو تماشا بنانے کی اجازت نہیں دے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات