شارجہ:20سالہ غیر ملکی ورکر تعمیراتی عمارت سے گر کر جاں بحق

منگل 11 اکتوبر 2016 16:52

شارجہ:20سالہ غیر ملکی ورکر تعمیراتی عمارت سے گر کر جاں بحق

شارجہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11 اکتوبر 2016ء): شارجہ کے علاقے الممضر میں ایک ہندوستانی شہری زیر تعمیر عمارت سے گر کر جان بحق ہو گیا۔ گرنے والے ہندوستانی شہری کی عمر 20سال بتائی جا رہی ہے ۔ ہندوستانی شہری عمارت کی 17 ویں منزل لڑکھڑا 9ویں فلور پر آگرا ۔ سول ڈیفنس حکام کا کہناہے کہ جان بحق ہونے والے شہری کے بارے میں اطلاع شام سات بجے موصول ہوئی ۔

(جاری ہے)

تعمیراتی عمارت پر کام کرنے والے مزدوروں پولیس اور سول ڈیفنس کو اطلاع دی۔ پولیس ترجمان کے مطابق انہوں نے جاں بحق ہونے والے غیر ملکی کی موت کی تحقیقات کے لیے ٹیم بنا دی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق غیر ملکی شہری گرتے ہی چل بسا تھا۔ ہندوستانی شہری کی لاش کو مقامی ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیاہے ۔ پولیس کیس کی تحقیقات میں مصروف ہے ۔