شہادت امام حسین ظلم کے خلاف ڈت جانے کا درس دیتی ہے ‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے علماء کا مختلف مساجد میںشہادت امام حسین ؓ کے اجتماعات پر شہداء کربلاکو خراج عقیدت

منگل 11 اکتوبر 2016 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی ٬مولانا قاری جمیل الرحمن اختر٬پیرمیا محمدرضوان نفیس٬مولانا قاری علیم الدین شاکر٬مولانا سیدضیاء الحسن شاہ ٬مولانا عبدالنعیم ٬مولانا محبوب الحسن طاہر٬مولاناقاری ظہورالحق٬مولانا خالد محمودنے شہداء کربلاء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور شہادت امام حسین کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت سیدنا امام حسین ؓ اور انکے خاندان کی شہادت ظلم اور بربریت کے خلاف ڈٹ جانے درس دیتی ہے کہ نواسہ رسول سیدنا حسین ؓ نے کربلا کے میدان میں آل رسول کے 72تن شہید کراکے بھی صبراور اور امن سلامتی کا دامن نہ چھوڑااوررہتی دنیا تک کے لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ وہ تمام تر ظلم و بربریت کے باوجود صبروتحمل کے ساتھ حق کا دامن ہرگزنہ چھوڑیں۔

(جاری ہے)

سیدنا حسین ؓ نے میدان کربلامیں اپنی اورآل رسول کی فقیدالمثال قربانی سے اسلام کے پیغام امن کو زندہ کردیا انکی بے مثال و لازوال قربانی کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ۔علماء نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ شہادت سیدنا حسین ؓ منانے کے ساتھ انکی تعلیمات کو اپنایا جائے۔علماء کرام نے اپنے خطبات میں کہا کہ سیدنا حسین ؓ کی تعلیمات سراسر صبر وتحمل ٬برداشت اورامن و سلامتی کا پیغام ہے جس کی آج دنیا کو اشدضرورت ہے اور اس طرح سیدناحسین ؓ کی تعلیمات کو اپنا کرہی پوری دنیا کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلاکر امن وسلامتی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ علماء نے اکرام نے کہاکہ حسینیت قیامت تک زندہ جاوید رہے گی اوریزیدی قوتوں کامقابلہ کرنا ہوگا۔