کسی صورت کاشتکاران تمباکو کا استحصال نہیں ہونے دینگے ٬اسد قیصر

صوبائی اسمبلی میں تمباکو پر پابندی لگانے بارے پیش کر دہ بل کاشتکاران تمباکو کے نمائندوں کی تجاویز کی روشنی میں ترامیم کر کے پاس کرینگے ٬ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:56

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں تمباکو پر پابندی لگانے کے حوالے سے پیش کر دہ بل کاشتکاران تمباکو کے نمائندوں کی تجاویز کی روشنی میں ترامیم کر کے پاس کرینگے کسی صورت کاشتکاران تمباکو کا استحصال نہیں ہونے دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے کاشتکار کوارڈنیشن کونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری لیاقت یوسفزئی اور محمد علی ڈاگی وال پر مشتمل ایک بڑے وفد سے ملاقات اور زیدہ سٹی میں سیاسی و سماجی کارکن ظاہر محمد یوسفزئی کا خاندان سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر صدر اصلاحی جر گہ زیدہ عبدالسلام عرف کوکانے نے مطالبہ کیا کہ زیدہ سٹی میں سرکاری ہسپتال کو واگزار کر نے کے علاوہ پولیس اسٹیشن زیدہ کے بلڈنگ پر جلد کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا جب کہ اجتماع سے ظاہر محمد یوسفزئی ٬ منور شاہ باچا اور ضلع کونسل کے رکن ذاکر الرحمن نے بھی خطاب کیا بعد ازاں انہوں نے واٹر سپلائی سکیم کا افتتاح بھی کیا۔

(جاری ہے)

کاشتکار نمائندوں لیاقت یوسفزئی اور محمد علی ڈاگی وال نے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا کہ صوبائی اسمبلی میں تمباکو پر پابندی لگانے کا جو بل پاس کیا گیا ہے وہ خطر ناک ہے اس بل کے پاس ہونے سے تمباکو کے کاشتکاروں اور تمباکو فصل کو خطرات لاحق ہے۔ اس سے 32ہزار تمباکو بھٹیاںختم ہونے سے دس لاکھ لوگ نہ صرف بے روزگار ہوجائیں گے بلکہ وفاقی حکومت سالانہ 115ارب روپے جب کہ صوبہ پچاس کروڑ آمدن سے بھی محرو م ہو جائیگا بے روزگاری سے بد امنی اور دیگر جرائم میں اضافہ ہو جائیگا سپیکر اسد قیصر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے بنیادی مسائل اسمبلی فلور پر حل کرینگے تمباکو پر پابندی لگانے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے اس میں ترامیم لا کر اس بل کو پاس کیا جائیگا کاشتکاران تمباکو اس حوالے سے مطمئن رہے عوام کے حقوق پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ فارم سروسز سنٹر کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے کر اس کو سٹینڈ نگ کمیٹی کے حوالے کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پیہور ہائی لیول کنال کے توسیعی منصوبے میں وہ خود دلچسپی لے رہے تھے وفاقی بجٹ سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے اس کی باقاعدہ منظوری دی ہے ضلع صوابی میں یہ ایک بڑا توسیعی منصوبہ ہے اس سے سارے ضلع صوابی اور زمینداروں میں زبر دست انقلاب آجائیگا زیدہ میں ظاہر محمد یوسفزئی کے شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ زیدہ اور دیگر علاقوں میں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کا تھا میں نے مختصر دور میں ترجیحی بنیادوں پر زیدہ ٬ مرغز ٬ ٹھنڈ کوئی ٬ کڈی ٬ ڈوڈھیر ٬ کوٹھا اور انبار سمیت تیرہ نئے فیڈرز بنائے جب کہ باجا اور چھوٹا لاہور میں گرڈ اسٹیشن بن رہا ہے ایک ہفتہ کے اندر زیدہ سٹی کو مزید بجلی کے ساتھ ٹرانسفارمرز دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ زیدہ میں کالج کی عمارت کی تعمیر کے لئے چالیس کنال اراضی خریدنے پر ایک خوبصورت ترین کالج بنایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ الیکشن میں ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ صوبے کی حکمرانی دوبارہ چارسدہ ٬ ہزارہ ٬ بنوں یا ڈی آئی خان منتقل نہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد پیسے کمانا نہیں سیاست کا مقصد مخلوق خدا کی صحیح معنوں میں خدمت کرنا ہے ٹھیکوں میں کمیشن لینے اور قومی دولت لوٹنے والوں پر لعنت ہے یہ ملک و قوم کے دشمن ہے یہ لوگ سیاست اور بات تو قوم کی کر تے ہیں لیکن ٹھیکوں میں کمیشن لے کر کرپشن کر تے ہیں میرا عوام کے ساتھ وعدہ ہے کہ روز محشر ایک ایک پیسے کا ذمہ دار ہونگااللہ پاک نے ہمیں حلال رزق اور عزت دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :