صدیق الفاروق کے مرحوم بیٹے کے ایصال ثواب کے لیے 14اکتوبر کو قرآن خوانی ہو گی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:56

لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق کے بیٹے علی فاروق مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے مورخہ 14اکتوبر بمطابق 12محرم الحرام بروز جمعتہ المبارک انکی رہائش گاہ 22زمان پارک لاہور میں 3:30بجے سہ پہر قرآن خوانی ہو گی اور بعد نماز عصر دعا کی جائے گی اس دعائیہ تقریب میں مختلف سیاسی رہنمائوں کے علاوہ سینئر صحافی کالم نگار٬اینکر پرسن ٬دانشور حضرات شریک محفل ہو ں گے ۔