شیر گڑھ٬گیس سلنڈر کی غیرقانونی ری فلنگ کے دروان سلنڈر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا

دوکان بری طرح سے تباہ ٬معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہ ہوا ٬علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ٬ علاقہ مکینوں کا احتجاج

منگل 11 اکتوبر 2016 16:56

شیر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) صمد پورہ روڈ پر گیس سلنڈر کی غیرقانونی ری فلنگ کے دروان سلنڈر ایک زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے دوکان بری طرح سے تباہ ہو گئی تاہم معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہ ہوا ٬گیس سلنڈر دھماکہ پر علاقہ میں کافی خوف وہراس بھی پھیل گیا اور علاقہ مکینوں نے بھر پور احتجاج بھی کیا ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس کے کانوں میں جوُ تک نہ رینگتی لیکن شہر کے اندرون علاقوں ٬سندھی محلہ ٬چرچ روڈ ٬منڈی روڈ ٬صابری کالونی ٬اکبر روڈ ٬جی ٹی روڈ ٬لاری اڈا ٬ دیپالپور چوک ٬دیپالپور روڈ ٬جی ٹی روڈ ٬فیصل آباد روڈ ٬حسین کالونی ٬صمد پورہ ٬سیٹھ کالونی اور دیگر ملحقہ گلی محلوں اور گنجان آباد علاقوں میں گیس ری فیلنگ ٬پٹرول ٬ڈیزل کی غیر قانونی فروخت اور ایجنسیوں کی بھرمار سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ یا حادثہ رونما ہو سکتا ہے لیکن اس حوالے سے محکمہ سول ڈیفنس کے آفیسر فاروق ارشاد ٬عاطف علی ٬محمد شعبان اور دیگر ملازمین کی کار کردگی ایک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے اس حوالے سے غیر قانونی گیس ری فیلنگ٬پٹرول اورڈیزل کی فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی بجائے ان کو مبینہ طور پر چند روپوں کی خاطر شیلٹر فراہم کیا جارہا ہے شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید٬کمشنرساہیوال بابر تارڑ اور ڈی سی او سقراط امان رانا سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس ری فیلنگ٬ پٹرول اور ڈیزل کی غیر قانونی فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران افسران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور ایماندار افران کو تعنیات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :