حسینؓ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں‘ مولانا فضل الرحمن

ملکی اور اسلام دشمن قوتیں پا کستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں٬تمام سیا سی ومذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو نا گا

منگل 11 اکتوبر 2016 16:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حضرت حسین ؓ اور شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج ہم یہ عہد کریں ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی کو شش کرتے رہیں گے ٬ اسلام اور وطن کے لئے ہرقربانی دینے کا عہد کریں اور باڈرز کی موجودہ صورتحال میں جار حیت کا ارادہ کر نے والوں کو پیغام دیں کہ شہدائے اسلام کے ماننے والے متحد اور متفق ہیں ۔

وہ پارٹی راہنمائوں مو لا نا فضل علی حقانی ٬مو لا نا محمد امجد خان ٬حافظ حسین احمد٬مفتی ابرار احمد٬محمد اسلم غوری٬حاجی شمس الرحمن شمسی سے گفتگو کرہے تھے ۔مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام کے حقیقی تصور اور روح کو مسخ کر نے والی باطل قوتوں کے مذموم عزائم کو نا کام بنا نے کے لیئے ہم ایک ہیں ۔

(جاری ہے)

حضرت حسینؓ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی ٬سیا سی اور معاشرتی نظام جام ہو تا جا رہا ہے ۔خلفائے راشدین کانظام نافذ کر نے اور پیغام حسین پر عمل کر نے سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم کو وطن عزیز کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپس کے اختلافات کو ختم کر کے متحد ومنظم ہونے کی ضرورت ہے ۔مو لانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملکی اور اسلام دشمن قوتیں پا کستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں۔

پا کستان کا استحکام خطرے میںڈالنے کے لیئے ملک دشمن قوتیں سر گرم عمل ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے اور قومی مفاد کے لیئے تمام سیا سی ومذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو نا گا۔انہوں نے کار کنوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن کے قیام کے لیئے اپنا کردار ادا کر نے کے لیئے اگئے بڑھیں ۔انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے لیئے سب کو کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اتحاد امت کے لیئے کوشاں ہے مو لا نا نے کہا کہ امت کو لڑانے اور تفر قہ بازی دشمن کی خواہشات ہیں ان خواہشات کو کچلنے کے لیئے قوم میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :