پولیس فورس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیارہے٬ناصرخان درانی

محرم الحرام کی سیکورٹی کیلئے صوبہ بھر36ہزار پولیس فورس تعینات کی گئی آئی جی خیبرپختونخوا کا محرم کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کوہاٹی میں قائم سپریم کمانڈپوسٹ کا دورہ

منگل 11 اکتوبر 2016 16:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) آئی جی خیبرپختونخوا ناصرخان درانی نے کہا ہے کہ پولیس فورس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیارہے۔ امن کے قیام کے لیے شہریوں کو تھوڑی بہت رکاوٹیں برداشت کرنا پڑے گی آئی جی خیبرپختونخوا ناصرخان درانی نے محرم کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کوہاٹی میں قائم سپریم کمانڈپوسٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈ پوسٹ سے جلوسوں کی مانیٹرنگ کاجائرہ لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت کی جانب سے آئی جی پولیس کو بریفنگ دی گئی۔میڈیا سے گفتگو میں ناصر خان درانی کا کہنا تھا کہ پولیس پوری طرح الرٹ ہیں کسی بھی حالات سے نمٹنے کے لیے بالکل تیارہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھنی چاہیے۔

(جاری ہے)

دشمن قوتین ایسے مواقعوں پر متحرک ہو جاتی ہے۔ ناصر خان درانی کا کہنا تھا کہ امن کے لیے تھوڑی بہت رکاوٹوں کو برداشت کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر اورصوبے کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ محرم الحرام کی سیکورٹی کے لیے صوبہ بھرچھتیس ہزار پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔فرنٹ لائن صوبہ ہے تھریٹس ہمیشہ ہوتی ہے٬ایسے دنوں میں تھریٹس زیادہ ہوتی ہے٬ناصرخان درانی نے کہا کہ ملک کے آس پاس حالات خراب ہے کچھ باہر کے عناصر ملکی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ایف سی کی پلاٹون بھی سیکورٹی کے لئے الرٹ ہے۔