پشاور ٬نویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر روڈ سے برآمد ہوا

شہر کی مختلف امام بارگاہوں ٬چھوٹے بڑے ماتمی جلوس کا سلسلہ کے رات گئے تک جاری رہیگا سیکورٹی کے سخت انتظامات ٬ صدرکا علاقہ مکمل طور پرسیل ٬شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

منگل 11 اکتوبر 2016 16:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) پشاور میں نویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر روڈ سے برآمد ہوا جواپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اسی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگیا۔پشاور میں نویں محرم الحرام کے دو جلوس ذوالجناح برآمد ہوئے جس میں عزادار زنجیر زنی اور سینہ کوبی کررہے تھے ۔ جلوس ذوالجناح کا پہلا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ھال صدر سے دن دس بجے برآمد ہوا۔

جبکہ ذوالجناح کا دوسرا مرکزی جلوس امام بارگاہ بی بی صاحبہ ٬محلہ بی بی ذکری تحصیل سے سہ پہر تین بجے برآمدہوا۔ شہر بھر کی مختلف امام بارگاہوں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس کا سلسلہ کے رات گئے تک جاری رہے گا۔ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صدرکا علاقہ مکمل طور پرسیل کیا گیاہے۔ شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت نے کینٹ کا دورہ کیا۔ عباس مجید کا کہنا تھا پندرہ سوسے سے زائد اہلکاروں کو سیکورٹی پر تعینات کیا گیاہے۔ پورے شہر میں سیکیورٹی کے لیئے ایک سو تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی زون کے اندر جاری کردہ کارڈز کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ارد گرد کے علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :