چیف انجینئر لیسکو لاہور ڈویژن طارق پاشاکانارنگ منڈی لیسکودفاتر میں اچانک چھاپہ

بجلی چوری میںناکامی پر ایس ڈی او سٹی معطل ٬چھاپے مار کر ایک سو سے زائدبجلی چوروںکو رنگے ہاتھوںپکڑلیا

منگل 11 اکتوبر 2016 16:47

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) چیف انجینئر لیسکو لاہور ڈویژن طارق پاشاکانارنگ منڈی لیسکودفاتر میں اچانک چھاپہ ٬بجلی چوری میںناکامی پر ایس ڈی او سٹی شہباز احمد خاںکوفوری طورپرمعطل کردیاگیا ۔واپڈا ہائیڈرو الیکڑک یونین کے چیئرمین ملک محمدلطیف اور ملک افتخار احمدساجد نے دوسوسے زائد ملازمین پر مشتمل چھاپہ مار ٹیموںکے ہمراہ نارنگ منڈی سٹی میں کامیاب چھاپے مارکر ایک سو سے زائدبجلی چوروںکو رنگے ہاتھوںپکڑلیا ۔

(جاری ہے)

چیف انجینئرلیسکونے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بجلی چو ر قومی مجرم ہیںان کے ساتھ کوئی رعائت نہیںبرتی جائے گی اوران کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی انہوںنے کہاکہ جہاںبھی بجلی چوری پائی گئی وہاںکے مجازافسرکیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی اوراسے نوکری سے فارغ کردیاجائے گا انہوںنے کہاکہ عوام بھی بجلی چوری کے سلسلہ میں لیسکوسے تعاون کرے تاکہ بجلی کے بحران پر قابو پایاجاسکے انہوںنے دیہی ایس ڈی او عبدالرحمن کوسٹی کاعارضی چارج دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بجلی چوری پر مکمل طورپرقابو پایاجائے اورانکے خلاف مقدمات درج کرکے انہیںسلاخوںکے پیچھے دھکیلاجائے واضح رہے کہ چیف انجینئر لیسکو کے ہمراہ واپڈاکے سینئر ترین افسران نے بھی دورہ کیاچیف لیسکوطارق پاشاکی خصوصی ہدایت پر نارنگ منڈی اورگردونواح میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے اعلی افسروںپرمشتمل چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیںہیںجوروزانہ کی بنیادپربجلی چوروںکیخلاف کارروائی کی رپورٹ چیف انجینئرلیسکوکودیاکرے گی۔

متعلقہ عنوان :