ریسکیو 1122 بہاول پورڈویژن نے محرم الحرام کیلئے ایک جامع ایمرجنسی پلان ترتیب دیا ہے ‘ ملک محمد اقبال چنٹر

بہاول پور ڈویژن کے عاشورہ کے 516 جلوس اور 1400مجالس کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ‘صو بائی وزیر امداد باہمی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) صو بائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پائیدار امن وامان اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے ذرائع ابلاغ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا فرض ہے کہ وہ ان مقدس ایام کی کوریج کے لئے انتہائی ذمہ دارانہ٬ تعمیری اور مثبت کردار ادا کرے ٬ حکومت نے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑنے محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی نگرانی میں وہ خودشامل ہوں گے اور یونین کونسلوں کے چیئر مین اپنے متعلقہ علاقوں کے عاشورہ کے جلوسوں میں انتظامیہ کے ہمراہ شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

بہاول پور ڈویژن کے 516عاشورہ کے مختلف جلوس اور 1400مجالس کے لئے سیکورٹی و دیگر انتظامات کو متعلقہ محکموں نے حتمی شکل دے دی ہے۔

انہوںنے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیںجہاں میڈیا کے فوکل پرسن کو24گھنٹے مکمل رسائی و رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 نے بھی بہاولپور ڈویژن نے 9-10 محرم الحرام کے کے حوالے سے ہر طرح کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 بہاول پورڈویژن نے محرم الحرام کیلئے ایک جامع ایمرجنسی پلان ترتیب دیا ہے جس میں 4 خصوصی ریسکیو پوسٹس بمقام چاہ فتح خاں شیعہ مسجد ٬چوک بازار ٬حسینی چوک اورکربلاماڈل ٹائون بی میںبنائی گئی ہیں ۔

علاوہ ازیں 6 ایمرجنسی پوائنٹس بمقام حسینی چوک٬چاہ فتح خاںبازار٬چوک بازار٬ امام بارگاہ روشن علی٬ شاہدرہ ٬ لاری اڈا اور فوارہ چوک پر بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور کی تمام اہم مجالس اور ماتمی جلوسوں کے لیے ریسکیورز سمیت ایمبولینسز٬فائر وہیکلز٬ریسکیو وہیکلزاورریکوری وہیکلز تعینات کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ نویں اور دسویں محرم کے جلوسوںاور مجالس کیلئے خصوصی ریسکیو پیدل دستے ایمرجنسی کٹ کے ہمراہ ماتمی جلوسوں کے ساتھ ساتھ رہیںگے ۔

انہوں نے کہا کہ موبائل فون کی سہولت معطل ہونے کی صورت میں ریسکیو کنڑول روم 062-9250500 متبادل فون نمبر کی صورت میں استعمال کیا جاسکے گااور ایمرجنسی کی اطلاع اس نمبر پر دی جا سکے گی۔ ریسکیو 1122 کی وائر لیس بیس واکی ٹاکی سیٹس اور گاڑی میں نصب شدہ وائر لیس بیس مکمل طور پر فنگشنل کر دی گئی ہے۔کمیونیکیشن اور کنٹرول روم بذریعہ وائر لیس کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :