شہدائے کربلاکے جذبہ ایثار و قربانی اور غیر متزلزل ارادے پر عمل پیر ا ہو کر ہم اپنی تما م مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں٬ سردار ایاز صادق

یوم عاشورکا معرکہ مسلمانوں کو حق و سچ کیلئے طاغوتی قوتوں کے سامنے سینہ سپرہونے کا درس دیتا ہے٬ مرتضیٰ جاوید عباسی مذموم مقاصد کے حصول کیلئے معاشرے میں انتشار پھیلانے والی قوتوں کے سامنے کھڑا ہونا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ٬ سپیکر وڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس

منگل 11 اکتوبر 2016 16:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار یاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے قوم کو یوم عاشورکے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کہا ہے کہ ہم اسوہ شبیری پر عمل کرتے ہوے اپنی صفوں سے باہمی اختلافات تنگ نظری اور فرقہ واریت کو بھلاکر اتحاد٬ اور بھائی چارے کے فروغ کے ذریعے ر اپنی تمام مشکلات پر قابو پاسکتے ہیں ۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھی قرآنی تعلیمات برداشت ٬قربانی اور جذبہ شہادت کی بہترین مثال ہیں ۔ انہوں نے کہاواقعہ کربلا اللہ تعالی اور یوم آخرت پر غیر متزلزل ایمان٬ بے مثال تقویٰ ٬بہادری٬ اللہ کی راہ میں صبراور قران مجید میں بیا ن اور شہادت کے جزبے کی ایک منفرد مثال ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے پیغام میں کہاکے یوم عاشورکا معرکہ جو سچائی اورباطل قوتوں کے مابین پیش آیا مسلمانوں کو حق و سچ کے لیے طاعوتی قوتوں کے سامنے سینہ سپرہونے کا درس دیتا ہے۔ انہو ں کہا یہی وہ راستہ ہے جس پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ہمیں عمل پیرا ہونے کا درس دیا ہے او جس کے لیے امام عالی مقام اور اُن کے ساتھیوں نے بے مثال قربانیاں پیش کیں ۔

انہوں نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں حق وسچ پر ثابت قدم رہنے اور باطل کے خلاف کھڑے ہونے پر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔دونوں رہنمائوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اُن قوتوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوجاہیں جو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے معاشرے میں انتشار پھیلارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین راستہ یہ کے ہم انسانیت کی بھلائی اور ملکی تعمیروترقی کے لیے اپنے آپ کو وقف کردیں ۔ انہوں نے یوم عاشور کی قربانی کوباطل کے خلاف دی جانے والی عظیم قربانی قرار دیتے ہوے کہا کہ یہ قربانی قیامت تک آنے والوں کے لیے مشعل را ہ ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :