خانپور٬عاشورہ کے موقع پرجلوس اور مجالس کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا٬مخدوم مسعود عالم شاہ

منگل 11 اکتوبر 2016 16:34

خانپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ امور پنجاب مخدوم مسعود عالم شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے صوبائی حکومت ٬مقامی انتظامیہ ٬منتخب نمائندے اور علماء ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر آفس لیاقت پور میں عاشورہ کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے موقع پرجلوس اور مجالس کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا٬ جلوس کے راستوں کو مکمل طور پر سیل اور صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی میاں اسلام اسلم نے کہا کہ لیاقت پور میں مکمل مذہبی ہم آہنگی پائی جاتی ہے تاہم اس کے باوجود شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمد اختر نے کہا کہ ٹی ایم اے جلوس کے راستوں پر صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے متحرک کردار ادا کر رہی ہے ۔اجلاس میں ایس ایچ او تھانہ تبسم شہی ملک اسلم نے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ۔بعد ازاں ارکان اسمبلی نے انتظامیہ کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ اور جلوس روٹ کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ٹی ایم او ذاکر مسعود ٬چیف آفیسر نصر اقبال ٬رفیق چوہدری اور دیگر موجود تھے۔