سپرہائی وے پر ٹرالرکے موٹر سائیکل سوار وں کو کچلنے سے میاں وبیوی جاں بحق٬بیٹا شدید زخمی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:32

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) سپرہائی وے پر ٹرالرنے موٹر سائیکل سوار وں کو کچل دیا ٬ میاں وبیوی جاں بحق٬بیٹا شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

جام شورو تھانہ اور لونی کوٹ تھانے کی درمیانی حد سپر ہائی وے پر ایک تیز رفتارٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں50 سالہ محمد اعظم اور اس کی اہلیہ 40 سالہ حنیفہ اعظم موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ان کا بیٹا عرفان اعظم شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں نعشوں و زخمی 5 سالہ عرفان کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال حیدرآباد پہنچایا گیا ہے۔ محمد اعظم موٹر بائیک پر کراچی سے اپنی گھر سانگھڑ شہر جارہا تھا کہ لونی کوٹ تھانہ کے قریب سپرہائی وے پر وہ حادثے کاشکار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :