یوم عاشورکے حوالے سے پشاور میں سکیورٹی سخت کر دی گئی

حساس مقامات اور جلوس کے راستے سیل٬واک تھرو گیٹ نصب کردیئے گئی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:32

پشاور۔11اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی عاشورمحرم کیلئے سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور حساس اضلاع کو سیل کر دیاگیا ہے ۔امام بارگاہوں اور جلوس کی طرف جانے والے راستوں کو خار دار تارکے ذریعے بند کر دیاگیا ۔بیشتر راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اہلکاروں سمیت فوجی جوانوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

شہر کو چاروں طرف سے مکمل طور پر سیل کر دیاگیا ہے ٬ْصرف پیدل آنے جانے والوں کو ہی شہر میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔امام بارگاہوں کی طرف جانے والے راستوں پر بھی پولیس کی بھار ی نفری تعینات ہے ۔ پشاور شہر اور صدر میں نویں محرم کے جلوسوں کے موقع پر بھی سیکورٹی سخت کی گئی تھی ۔شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے اور کسی بھی موٹر سائیکل سوار کو شہر کے اندر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہنگو شہر کوبھی مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ کوہاٹ میں پہاڑوں پرچوکیاں قائم کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔کرم ایجنسی میں بھی سکیورٹی ریڈ الرٹ ہے جبکہ ڈی آئی خان میں بھی سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :