پنجاب اسمبلی کا اجلاس14اکتوبر کو2بجے دن ہوگا

اپوزیشن لیڈر نے اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس بھی طلب کر لیا

منگل 11 اکتوبر 2016 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس14اکتوبر کو2بجے دن ہوگا جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس بھی طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں منعقد ہوگا جبکہ اسی دن میاں محمودالرشید نے اپنے چیمبرز میں اپوزیشن جماعتوں کا بھی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اجلاس میں احتجاج سمیت دیگر امور کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی کیلئے مشاورت کی جائیگی ۔