تحر یک انصاف نے پانامہ اور دیگر مسائل کے حل کیلئے سپیکر کی ایوان میں آنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا

منگل 11 اکتوبر 2016 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) پاکستان تحر یک انصاف نے پانامہ اور دیگر مسائل کے حل کیلئے سپیکر ایاز صادق کی ایوان میں آنے کی پیشکش کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک پار لیمنٹ کا بائیکاٹ جاری رکھا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سوموار کے روز تحر یک انصاف کو پیشکش کی کہ وہ پانامہ لیکس سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ میں آکر بات کر یں میں مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں مگر تحر یک انصاف کے تر جمان کے مطابق تحر یک انصاف نے اس کسی قسم کی کسی بھی پیشکش کو مسترد کرد یا ہے اور جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوں گے پار لیمنٹ کا بائیکاٹ جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :