جلوس اورمجالس میں آنیوالے کودکو محفوظ تصورکریں۔ڈی جی رینجرزسندھ

سکیورٹی کے بھرپورانتظامات کیے گئے ہیں،دہشتگردوں کے مذموم مقاصدپورے نہیں ہونے دینگے۔میجرجنرل بلال اکبرکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 اکتوبر 2016 15:53

جلوس اورمجالس میں آنیوالے کودکو محفوظ تصورکریں۔ڈی جی رینجرزسندھ

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اکتوبر2016ء):ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر نے کہاہے کہ جلوس اور مجالس میں آنیوالے کود کو محفوظ تصورکریں،سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں،دہشتگردوں کے مذموم مقاصدپورے نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امن اومان برقراررکھنے کیلئے سب کو اپنا کردارادا کرناہوگا۔

(جاری ہے)

آپ کے ادارے، پولیس، رینجرز اور فوج سب تعینات ہیں۔آپ لوگ گھروں سے خود کو محفوظ تصور کرتے ہوئے نکلیں۔انہوں نے کہا کہ جلوس اور مجالس میں آنیوالے کود کو محفوظ تصورکریں۔سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی جی رینجرزسندھ نے کہاکہ دہشتگردوں کے مذموم مقاصدپورے نہیں ہونے دینگے۔دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔