لاہور میں حضرت علی ہجویری کے مزار کو غسل دیدیا گیا

منگل 11 اکتوبر 2016 16:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) لاہور میں حضرت علی ہجویری کے مزار کو غسل دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حضرت علی ہجویری٬ جن کو داتا گنج بخش کے نام سے جانا جاتا ہے ٬کے مزار کو غسل دینے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی٬تقریب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار٬وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف٬داتا دربار کی انتظامی کمیٹی کے اراکین سمیت دنیا بھر سے زائرین کی بڑی نے شرکت کی٬حضرت علی ہجویری کے مزار کو عرق گلاب سے عقیدت و احترام سے غسل دیا گیا٬ہر سال داتا دربار کو 9 محرم کو غسل دیا جاتا ہے ٬ مزار کو غسل دینے کی روایت 974 سالوں سے چلی آ رہی ہے٬اس موقع پر نعت خوانی اور قرآن خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :