سرکاری اراضی پر قبضہ مافیاکا خاتمہ اولین ترجیح ہے٬ڈپٹی کمشنر ہری پور

منگل 11 اکتوبر 2016 16:24

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور تسلیم خان نے کہا ہے کہ ضلع میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے گا۔ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیاکا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے٬ سلاٹر ہائوس سمیت ضلع بھر میں جاری قبضہ و ناجائز تجاوزات مافیا کے خلاف غیر جانبدار تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سلاٹر ہائوس کے مقام پر سرکاری اراضی پر قبضہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اراضی کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی چیئرمین انکروچمنٹ کمیٹی بھی موجود تھے ۔ڈی سی ہری پور نے کہا کہ ضلع میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے حوالے سے تمام ریکاڈر حاصل کر لیا گیا ہے ان کے خلاف جلد بڑا ایکشن لیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ جدید سلاٹر ہائوس کے منصوبہ میں آنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی سی نے مزید کہا کہ سلاٹر ہائوس کے ساتھ ملحقہ کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی سستی قیمت پر کوڑیوں کے مول پر قبضہ مافیا کے ہاتھوں فروخت کرنے والوں کے خلاف تحقیقات جا ری ہیں اور تحقیقات کے بعد سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔