مونالا فضل الرحمان 21اکتوبر کو فیصل آباد آئیں گی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2016ء)جمعیت علماء اسلام پاکستان ف کے سربراہ مونالا فضل الرحمان 21اکتوبر کو فیصل آباد آئیں گے وہ ہیاںجمعیت علماء اسلام فیصل آباد کے زیر اہتمام دھوبی گھاٹ پارک میںہونے والی مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کریں گے اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کا فیصل آباد میں ایک بڑا سیاسی شو ہوگا آن لائن جمعیت علماء اسلام کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مفتی محمود کانفرنس کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے پنجاب بھر میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں ٬ دھوبی گھاٹ پارک میںہونے والی مفتی محمود کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے پہلے ایک بڑی ریلی بھی نکالی جائے گی٬ بتایا گیا ہے کہ کانفر نس میںجمعیت علماء اسلام پاکستان کے فیصل آبا د سمیت ملک بھر سے رہنماو کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کریگی ٬ضلعی انتظامیہ کو تحریر طورپر آگاہ کردیا گیا تاہم انتظامیہ کی جانب ابھی تک دھوبی گھاٹ پارک میںہونے والی مفتی محمود کانفرنس کی اجازت نہیں دی جارہی٬